پاکستان
09 جنوری ، 2013

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کردیا

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کردیا

راولپنڈی … پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔ عسکری حکام کے مطابق پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر گفتگو کی جس میں انہوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیئے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، یہ بھارتی پروپیگنڈا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی چوکی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے توجہ ہٹانے کیلئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے الزام لگایا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پاکستان کی جانب سے پیش آیا، جس پر پاکستان سے شدید احتجاج کیا جائے گا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہناتھا کہ بھارتی فوجیوں نے اتوار کو لائن آف کنٹرول پار کر کے پاکستانی چوکی پر دھاوا بول دیاتھا ، حملے میں ایک پاکستانی فوجی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :