09 جنوری ، 2013
اسلام آباد … سی آئی اے پولیس نے اسلام آباد میں ڈاکووٴں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کرلیا، 4 ملزمان پولیس افسران کے بیٹے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 100 سے زائد ڈکیتی اور 20 چوری کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان میں 4 پولیس افسران جبکہ ایک پی ٹی سی ایل افسر کا بیٹا شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے سونا، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔