Time 16 ستمبر ، 2023
پاکستان

قطب شمالی و جنوبی پر قومی جھنڈا لہرانے والی نمیرا اب خلا میں پاکستانی پرچم لہرائیں گی

وطن کے جھنڈے کو قطب شمالی اور قطب جنوبی پر لہرانے والی پاکستان کی پرعزم بیٹی نمیرا سلیم اب قومی پرچم کو خلا میں لہرائیں گی۔

مشکل ترین چیلنجز کا مقابلہ کرکے کامیاباں اور اعزازات سمیٹنے والی نمیرا سلیم 5 اکتوبر کو امریکا سے اسپیس شپ کے ذریعے تاریخی اڑان بھریں گی، وہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی اپنے ساتھ خلا میں  لے کر جا رہی ہیں۔

کلکٹر آف فرسٹس کے طور پر جانے جانی والی نمیرا سلیم امریکا سے کمرشل اسپیس شپ کے ذریعے خلا کا سفر کر کے پہلی پاکستانی خلا باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کریں گی۔

موناکو میں قیام پذیر نمیرا سلیم کو حکومت پاکستان نے 2006 میں پہلی پاکستانی خلا باز کے طور پر لانچ کیا تھا، جب انہوں کمرشل خلائی پرواز کا ٹکٹ خریدا اور پھر 17 سال اس تاریخی موقع کا انتظار کیا۔

گزشتہ 25 سال سے گلوبل اسپیس انڈسٹری میں کام کرنے اور نام بنانے والی نمیرا سلیم نے بچپن سے ستاروں پہ کمند ڈالنے کا خواب دیکھا، جو اب حقیقت میں بدلنے اور مادر وطن کا نام روشن کرنے والا ہے۔

کلکٹر آف فرسٹس نمیرا سلیم اس قبل 2008 میں ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیو بھی کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :