پاکستان
09 جنوری ، 2013

جعلی ڈگریاں اور دوہری شہریت: الیکشن کمیشن نے قانونی سیل قائم کردیا

جعلی ڈگریاں اور دوہری شہریت: الیکشن کمیشن نے قانونی سیل قائم کردیا

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں اور دوہری شہریت کے معاملات جلد نمٹانے کیلئے قانونی سیل قائم کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لیگل کی سربراہی میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگریوں اور دوہری شہریت کے معاملات کو دیکھے گا اور ان کیسز کی عدالت میں بھی پیروی کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 ارکان کی جعلی ڈگریوں کے کیسز متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بھجوائے تھے جبکہ دوہری شہریت والے 11 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے کیسز عدالتوں کو بھجوائے تھے۔

مزید خبریں :