09 جنوری ، 2013
خیبر ایجنسی … خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم پر گیٹ کی تنصیب کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے، پاک افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی حکام کے مطابق خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد طورخم پر گیٹ تنصیب کے تنازع پر افغان سیکیورٹی حکام کی جانب سے مسلسل رکاوٹیں ہیں، اس تنازع کو لیکر آج طورخم سرحد پر تعینات پاک افغان سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی، دونوں مسلح افواج کے اہلکار ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوئے۔پاک افغان طورخم بارڈر پر کشیدہ حالات کے باعث سرحد پر ہر قسم کی سپلائی روک دی گئی جبکہ آمد و رفت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان تنازع ختم کرانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔