09 جنوری ، 2013
کوئٹہ … سیکریٹری بلوچستان اسمبلی ظہور احمد بلوچ کو ان کے عہدہ سے ہٹادیاگیا۔ بلوچستان اسمبلی ذرائع کے مطابق ظہور احمد کو سیکرٹری اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کی جگہ ایڈیشنل سیکریٹری اسمبلی اعظم داوی کو سیکریٹری اسمبلی کا چارج دے دیا گیا ہے۔ ظہور احمد بلوچ نے سیکریٹری اسمبلی کی حیثیت سے 21 دسمبر کو پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے سابق اسپیکر اسلم بھوتانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے طریقہ کار کو غلط قرار دیاتھا۔ بعد میں اراکین اسمبلی نے سیکریٹری اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔