پاکستان
09 جنوری ، 2013

متحدہ حکومت میں ہوتے ہوئے لانگ مارچ کا حصہ بنے گی، حیدر عباس

متحدہ حکومت میں ہوتے ہوئے لانگ مارچ کا حصہ بنے گی، حیدر عباس

لاہور … ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ 14 جنوری پاکستان کی فتح کا دن ہوگا، لوگ بڑی تعداد میں لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، متحدہ حکومت میں ہوتے ہوئے لانگ مارچ کا حصہ بنے گی۔ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے کراچی سے بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے، لانگ مارچ سے بہت سے حلقے پریشان ہیں، اور یہ پریشانیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری چاہتے ہیں باتوں سے معاملات حل ہوجائیں، اسلام آباد میں کنٹینر لگنے شروع ہوگئے اور 25ہزار پولیس اہلکار بلالئے گئے ہیں۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم حکومت میں ہوتے ہوئے لانگ مارچ کاحصہ بنے گی، 14جنوری کوبڑی تعداد میں لوگ اسلام آباد میں ہوں گے اور یہ 14 جنوری پاکستان کی فتح کادن ہوگا ۔

مزید خبریں :