پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2023

ن لیگ کے ساتھ اتحاد کیا تھا ضیا کی باقیات کے ساتھ نہیں: پیپلز پارٹی

سابقہ اتحادی نظریاتی اتحادی نہیں ہیں، کسی جماعت کوا داروں کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے: ندیم افضل چن—فوٹو: اسکرین گریب
سابقہ اتحادی نظریاتی اتحادی نہیں ہیں، کسی جماعت کوا داروں کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے: ندیم افضل چن—فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیا تھا ضیا کی باقیات کے ساتھ نہیں، نظام عدل میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے۔

لاہور  میں ندیم افضل چن اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اتحادیوں کی طرف سےکچھ چیزیں آ رہی ہیں، اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے ورنہ بات نکلی تو دور تلک جائے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ سندھ آئیں گے، کسی کو سندھ آنے سے نہیں روکا، کچھ پارٹیوں کو بیسا کھیوں کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں نہیں، اب اگر کوئی ووٹ کو عزت دو کے نظریے سے بھاگا ہے تو ان کا کیا قصور ہے؟

پریس کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تاریخ دینے میں کیوں تاخیر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ اتحادی نظریاتی اتحادی نہیں ہیں، کسی جماعت کوا داروں کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے۔

 پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی پختگی کی وجہ سے ان کی حکومت بنی تھی۔

مزید خبریں :