پانی چوری اور غیر منصفانہ تقسیم جیسے بنیادی مسائل پر کنٹرول کیلئے کوشاں ہیں: مرتضیٰ وہاب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کا بنیادی مسئلہ پانی کی چوری اور غیر منصفانہ تقسیم ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈپٹی میئر سلمان مراد اور واٹر بورڈ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ہائیڈرز سے ٹینکرز کے ذریعے پانی کی تقسیم کا عمل اب ٹریکر سسٹم کے زیر نگرانی کردیا گیا ہے جبکہ پانی مافیا کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن کی مرمت کا کام کیا جا رہا ہے جبکہ واٹر ہائیڈرز سے پانی کی تقسیم کے عمل پر بھی اب ٹریکر کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ کے مختلف اداروں پر 52 ارب روپے کے واجبات ہیں، نئے قوانین کے بعد واٹر مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اب تک 70 ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیں جبکہ 75 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :