09 جنوری ، 2013
اسلام آباد … سپریم کورٹ نے میڈیا کمیشن کی تشکیل کیلئے فریقین کے وکلاء کو ٹرمز آف ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 2رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں میڈیا کمیشن کی تشکیل کیلئے حامد میر اور ابصار عالم کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ بتائیں میڈیا کمیشن کی تشکیل کیلئے کیا شرائط ہوں گی۔ مزید سماعت کل کی جائے گی۔