پاکستان
09 جنوری ، 2013

طاہر القادری کو دھرنے کیلئے ایف9 پارک دینے کی پیشکش کی، رحمان ملک

طاہر القادری کو دھرنے کیلئے ایف9 پارک دینے کی پیشکش کی، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو دھرنے کیلئے ایف نائن پارک دینے کی پیشکش کی ہے، طاہر القادری کے مارچ کیلئے حساس مقامات سے اہلکاروں کو ہٹا نا پڑے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ طاہر القادری ڈی چوک آنا چاہتے ہیں جس سے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے ڈی چوک آنے کی وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بڑا مسئلہ ہوگا۔ رحمان ملک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عام شہریوں کی حفاظت پر مامور ہیں، ہمیں ڈاکٹر طاہر القادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے حساس مقامات سے اہلکار ہٹانے پڑیں گے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لانگ مارچ میں سیکیورٹی کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی لانگ مارچ کے دوران چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوران شہر کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :