Time 19 ستمبر ، 2023
پاکستان

سوشل میڈیا پر عدالتی فیصلے پر تنقیدکرنیوالے ڈی ایس پی نے عدالت میں معافی مانگ لی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے والے ڈی ایس پی نے توہین عدالت کیس میں پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوکر معافی مانگ لی۔

پشاور  ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلے  پر تنقید کرنے والے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی ایس پی محمد خان کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس محمد ابرہیم خان نےکی۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جج کے فیصلے  پر تنقید کرنے  والے ڈی ایس پی کو محکمانہ چارج شیٹ کیا گیا اور ڈی ایس پی نے اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم  پر  چھوڑتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

چیف جسٹس محمد  ابراہیم نے ڈی ایس پی کو ہدایت دیتے ہوئےکہا کہ وہ  ایڈیشنل سیشن جج  سے اپنے اس اقدام  پر معافی مانگیں تب ہی ان کو اس کیس سے ڈسچارج کیا جائےگا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :