19 ستمبر ، 2023
میرپورآزادکشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے اورٹیکسز کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور احتجاجاً بل جمع نہیں کرائے۔
میرپور آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسز کے خلاف دو ماہ سے احتجاج جاری ہے۔ آج بھی شہریوں نے مرکزی شاہراہ پر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ہم متاثرین منگلا ڈیم ہیں لہٰذا مفت بجلی فراہم کی جائے۔
مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان محکمہ برقیات کے مطابق گزشتہ ماہ آزادکشمیر بھر کے دو لاکھ سے زائد صارفین نے اپنے بل جمع نہیں کروائے جس کے باعث محکمہ اور حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ بجلی کے عام صارفین کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں ہوگا، پہلے اشرافیہ بل دے گی پھر عام آدمی سے بل کا کہیں گے۔