میکسیکو میں مبینہ ایلینز کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم، اہم حقائق کا انکشاف

گزشتہ ہفتے یو ایف اولوجسٹ جیمی ماسن گذشتہ ہفتے میکسیکو کی کانگریس میں مبینہ ایلینز کی لاشیں دکھائی تھیں: غیر ملکی میڈیا— فوٹو: فائل
گزشتہ ہفتے یو ایف اولوجسٹ جیمی ماسن گذشتہ ہفتے میکسیکو کی کانگریس میں مبینہ ایلینز کی لاشیں دکھائی تھیں: غیر ملکی میڈیا— فوٹو: فائل

میکسیکو میں مبینہ اجنبی مخلوق یا ایلینز کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں یو ایف او لاجسٹ جیمی ماسن کی جانب سے کانگریس اراکین کے سامنے پیش کی گئی دولاشوں میں سےایک مرتے وقت حاملہ تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماہرین ابھی ان لاشوں کے غیر زمینی مخلوق ہونے کا تعین نہیں کر سکے ہیں۔

یو ایف اولوجسٹ جیمی ماسن نے گزشتہ ہفتے میکسیکو کی کانگریس میں مبینہ ایلینز کی لاشیں دکھائی تھیں۔

کانگریس میں مبینہ اجنبی مخلوق یا ایلینز کے وجود سے متعلق سماعت کے دوران اجنبی لاشوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے یو ایف او لوجسٹ جیمی ماسن نے اراکین کو بتایا تھا کہ یہ نمونے کسی زمینی حیات کے ارتقائی عمل کا حصہ نہیں ہیں، ان کے ڈی این اے کا ایک تہائی اب تک ہمارے لیے نامعلوم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ باقیات جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے علاقے کوسکو سے دریافت ہوئی ہیں ساتھ ہی انہوں نے کانگریس اراکین کو یو ایف اوز اور نامعلوم غیر معمولی مظاہر کی کئی اور ویڈیوز بھی دکھائیں۔

جیمی ماسن نے اس سے پہلے 2017 میں بھی پیرو میں پائی جانے والی پانچ لاشوں کو اجنبی مخلوق کی لاشیں کہا تھا لیکن بعد میں وہ انسانی بچوں کی باقیات ثابت ہوئے تھے۔

مزید خبریں :