بغیر اجازت انیل کپور کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سپر اسٹار انیل کپور کا نام، تصویر،  آواز  اور دستخط بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو انیل کپور کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں پرسنلیٹی رائٹس ( شخصیت کے حقوق)کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔

دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں سوشل میڈیا چینلز، ای کامرس ویب سائٹس اور شہریوں کو انیل کپور کی پرسنلیٹی رائٹس کی خلاف ورزی سے روک دیا گیا۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ یہ مذکورہ  پلیٹ فارمز کو انیل کپور کا  نام، آواز، تصویر، ڈائیلاگ یا دستخط کو تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طریقے سے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

انیل کپور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر میری تصویر، ڈائیلاگ کو اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا بھی نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید خبریں :