معروف بھارتی گلوکار راہول ویدیا اور دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش

راہول ویدیا اور دیشا پرمار کافی پرانے دوست تھے، اداکارہ دیشا پرمار معروف بھارتی ڈرامے بڑے اچھے لگتے ہیں کے دو سیزنز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں__فوٹو: انسٹاگرام/راہول ویدیا
راہول ویدیا اور دیشا پرمار کافی پرانے دوست تھے، اداکارہ دیشا پرمار معروف بھارتی ڈرامے 'بڑے اچھے لگتے ہیں' کے دو سیزنز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں__فوٹو: انسٹاگرام/راہول ویدیا

بھارتی گلوکار اور بگ باس سیزن 14 کے رنر اپ راہول ویدیا اور اداکارہ دیشا پرمار کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

راہول ویدیا اور دیشا پرمار نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا 'گھر میں لکشمی آئی ہے'۔

ساتھ ہی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ماں اور بچی صحت مند ہیں۔

راہول ویدیا اور دیشا پرمار کی شادی گزشتہ برس جولائی میں ہوئی تھی، گلوکار نے بگ باس 14 کے دوران ایک قسط میں دیشا کو پروپوز کیا تھا، بعدازاں دیشا نے گھر میں بطور مہمان آکر پروپوزل قبول کرلیا تھا۔

راہول ویدیا اور دیشا پرمار کافی پرانے دوست تھے، اداکارہ دیشا پرمار معروف بھارتی ڈرامے 'بڑے اچھے لگتے ہیں' کے دو سیزنز میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

دوسری جانب راہول نے ناصرف گلوکاری سے شہرت حاصل کی بلکہ وہ بگ باس سمیت رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں بھی آچکے ہیں۔

مزید خبریں :