اتوار کے دن کونسے اہم کام ضرور کرنے چاہئیں؟ کچھ دلچسپ مشورے جانیں

ویسے تو ہر کوئی اپنی مصروفیت کے مد نظر چھٹی کا دن گزارتا ہے، لیکن پھر بھی آج ہم آپ کو کچھ مشورے دیں گے کہ اتوار کے روز کیا کیا کام ضرور کرنے چاہئیں__فوٹو: فائل
ویسے تو ہر کوئی اپنی مصروفیت کے مد نظر چھٹی کا دن گزارتا ہے، لیکن پھر بھی آج ہم آپ کو کچھ مشورے دیں گے کہ اتوار کے روز کیا کیا کام ضرور کرنے چاہئیں__فوٹو: فائل

آج ہفتے کا آخری دن یعنی اتوار ہے اور تقریباً 90 فیصد لوگ اپنے گھروں میں چھٹی گزار رہے ہیں، بہت سے لوگ اتوار کو  آدھا دن تک سوکر گزارتے ہیں کہ ایک ہی تو چھٹی ملتی ہے تو کیوں نا دل بھر کر سو لیا جائے۔

کچھ لوگ جو خوش قسمت ہوتے ہیں ان کی اتوار کے ساتھ ہفتے کی بھی چھٹی ہوتی ہے، اسی لیے ایسے افراد کوشش کرتے ہیں کہ اتوار کو جلد اٹھا جائے اور کچھ اہم کام سرانجام دے لیے جائیں۔

جہاں مرد حضرات گھر کے کاموں سمیت باہر کے کام سرانجام دے رہے ہوتے ہیں وہیں خواتین کچن میں مصروف اور چھٹی والے دن کی مناسبت سے کھانے پکاتی ہیں، پھر کسی کے گھر مہمانوں کی آمد بھی ہو جاتی ہے۔

ویسے تو ہر کوئی اپنی مصروفیت کے مد نظر  چھٹی کا دن گزارتا ہے لیکن پھر بھی آج ہم آپ کو کچھ مشورے دیں گے کہ اتوار کے روز کیا کیا کام ضرور کرنے چاہئیں۔

1) نیند پوری لیں

کوشش کریں کہ اتوار کو نیند پوری کریں تاکہ اگلے دن ہفتے کے پہلے روز آپ بالکل تازہ دم ہوں، اگر ہفتے کی رات سوتے ہوئے تاخیر ہو بھی گئی تو اتوار کو 10 بجے تک اٹھ جائیں اور پھر دوپہر میں نیند لے لیں۔

اس سے آپ ترو تازہ رہیں گے، نیند بھی پوری ہوجائے گی اور سستی حاوی نہیں ہوگی۔

2) خود کو ضرور  وقت دیں

اس سے مراد یہ ہے کہ ہفتے بھر کی تھکان میں بہت سے افراد خود کو بھلا دیتے ہیں اور اپنا خیال نہیں رکھتے، خواتین سمیت مرد بھی اتوار کو اپنے چہرے پر گھر میں تیار کردہ ماسک یا فیس پیک ضرور لگائیں۔

یہ فیس پیک قدرتی اجزا سے تیار کیا جاسکتا ہے، جیسے کہ بیسن، ایلوویرا دہی وغیرہ۔

3) پالتو جانوروں کے ساتھ ضرور کھیلیں

اگر آپ کے گھر میں پالتو جانور جیسے کہ بلی، کتا وغیرہ ہیں تو انہیں ضرور وقت دیں، ان کے ساتھ وقت گزارنے سے ناصرف آپ خوش رہیں گے بلکہ انہیں بھی اچھا محسوس ہوگا، انہیں باہر چہل قدمی کے لیے لے جائیں، اگر گرمی ہے تو انہیں نہلائیں یا ان کی گرومنگ کریں۔

4) اپنی الماری ٹھیک کرلیں

اتوار کے روز چاہے آپ کی الماری اور دراز کتنا ہی ٹھیک کیوں نا ہو، اسے ایک مرتبہ پھر سے سیٹ کرلیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ آپ بہت زیادہ خراب ہونے سے پہلے ہی اسے ٹھیک کرلیں گے، اسی لیے ہر اتوار آپ کا کم وقت لگے گا۔

5) ہفتے بھر کے کپڑے استری کرلیں

 آئندہ ہفتے آفس، یونیورسٹی جانے کے لیے کپڑے اتوار کو ہی استری کرکے ٹانگ لیں، جتنے جوڑے کپڑوں کی ضرورت ہو اتنے نکالیں، استری کریں اور الماری میں ٹانگ دیں۔

یہ آزمائیں پھر دیکھیں آپ کا پورا ہفتہ کتنا پرسکون گزرتا ہے۔

6) کسی پرانے دوست کا ملیں

اتوار کو کسی دوست یا وہ رشتہ دار جو آپ کا پسندیدہ ہے، ان سے ضرور ملاقات کرلیں۔

اس سے آپ کی ذہنی صحت بھی اچھی رہے گی اور دوستوں کا احوال بھی پتہ چلتا رہے گا۔

مزید خبریں :