دنیا گھومنے پر مجبور کر دینے والی بہترین فلمیں

یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ
یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

سیاحت کا شوق کس فرد کو نہیں ہوتا مگر ہر ایک کے لیے گھومنا ممکن نہیں ہوتا۔

اب ایسا زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے ہو یا پیسے نہ ہونے کی وجہ سے، مگر پھر بھی گھومنے کا شوق تو برقرار رہتا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ چند فلموں کے ذریعے بھی آپ گھر بیٹھے دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔

ایسی ہی چند بہترین فلموں کے بارے میں جانیں جو دنیا کی سیر کرانے کے ساتھ ساتھ وہاں جانے کی خواہش کو بڑھا سکتی ہیں۔

ان ٹو دی وائلڈ (2007)

یہ ایک حقیقی کہانی پر مشتمل فلم ہے / اسکرین شاٹ
یہ ایک حقیقی کہانی پر مشتمل فلم ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک حقیقی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں ایک طالبعلم اور ایتھلیٹ کو دکھایا گیا ہے جو زندگی میں سب کچھ چھوڑ کر امریکی ریاست الاسکا کو کھوجنے کے لیے نکل جاتا ہے۔

اس فلم میں الاسکا کے خوبصورت اور حیرت انگیز مقامات کو ایک دل چھو لینے والی کہانی کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

دی وے (2010)

اس فلم کی کہانی دل کو چھو لیتی ہے / اسکرین شاٹ
اس فلم کی کہانی دل کو چھو لیتی ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے باپ کی کہانی ہے جو دنیا سے گزر جانے والے بیٹے کی زندگی کے آخری دنوں کو جاننے کے لیے بیرون ملک کا سفر کرتا ہے۔

اس سفر کے دوران وہ فرانس اور اسپین کا سفر کرتا ہے اور وہاں رہنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

دی سیکرٹ لائف آف والٹر میٹی (2013)

یہ فلم 2013 میں ریلیز ہوئی / اسکرین شاٹ
یہ فلم 2013 میں ریلیز ہوئی / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسے شخص کی زندگی ہوتی ہے جس کی زندگی بہت بیزار کن ہوتی ہے اور وہ اس کو رومان و ایکشن سے بھرنا چاہتا ہے، تو جب اس کی ملازمت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے تو وہ رومان اور ایکشن سے بھرپور سفر کا آغاز کرتا ہے۔

اس سفر کے دوران دنیا کی کئی خوبصورت مقامات کو دکھایا گیا ہے جن کا نظارہ وہاں جانے کی خواہش بڑھا دیتا ہے۔

اے واک ان دی ووڈز (2015)

یہ فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے / اسکرین شاٹ
یہ فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے / اسکرین شاٹ

یہ فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے جو ایک ایسے مقبول مصنف کے گرد گھومتی ہے جس نے کبھی امریکا کی ایک مشہور Appalachian Trail میں ہائیکنگ نہیں کی تھی۔

یہ راستہ امریکا کی 14 ریاستوں سے گزرتا ہے اور فلم میں Appalachian Trail کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

آؤٹ آف افریقا (1985)

یہ فلم 1985 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ
یہ فلم 1985 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

یہ پرانی فلم ضرور ہے مگر اس میں افریقا کی سیر دکھائی گئی ہے۔

یہ بھی ایک حقیقی کہانی پر مبنی فلم تھی جس نے 7 آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

بی فور سن رائز (1995)، بی فور سن سیٹ (2004)، بی فور مڈ نائٹ (2013)

یہ فلمیں لگ بھگ 2 دہائیوں میں ریلیز ہوئیں / پبلسٹی فوٹوز
یہ فلمیں لگ بھگ 2 دہائیوں میں ریلیز ہوئیں / پبلسٹی فوٹوز

یہ 3 فلموں پر مشتمل سیریز ہے جس میں یورپ کو دکھایا گیا ہے۔

بی فور سن رائز میں آسٹریا کے شہر ویانا کو دکھایا گیا ہے، دوسری فلم میں پیرس جبکہ تیسری میں یونانی جزائر کی سیر کی گئی ہے۔

تینوں فلموں میں ایک ہی جوڑی کو مختلف عمروں میں دکھایا گیا ہے۔

وائلڈ (2014)

یہ فلم بھی دنیا کو دیکھنے کے لیے مجبور کرتی ہے / اسکرین شاٹ
یہ فلم بھی دنیا کو دیکھنے کے لیے مجبور کرتی ہے / اسکرین شاٹ

یہ ایک مطلقہ خاتون کی کہانی ہے جو نئی زندگی کا آغاز کرنے کے لیے 1100 میل طویل راستے پر ہائیکنگ کا فیصلہ کرتی ہے۔

یہ ایک حقیقی سوانح حیات پر مبنی فلم ہے جس میں انسان کو بدلنے کا پیغام دیا گیا ہے اور انسانی روح کی مضبوطی کو سراہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

لوسٹ ان ٹرانسلیشن (2003)

یہ فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ
یہ فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

یہ فلم کسی نئے ملک میں سفر کے غیر متوقع پہلو کے بارے میں بتاتی ہے، یعنی زبان سے عدم واقفیت کس طرح سیاحوں کو گھماتی ہے، وہ اس میں دکھایا گیا ہے۔

یہ فلم جاپان کے شہر ٹوکیو کے گرد گھومتی ہے اور اسے بہترین ٹریول فلموں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔

مڈ نائٹ ان پیرس (2011)

یہ ٹائم ٹریول کے گرد گھومتی فلم ہے / پبلسٹی فوٹو
یہ ٹائم ٹریول کے گرد گھومتی فلم ہے / پبلسٹی فوٹو

یہ فلم پیرس کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی بنیادی طور پر ٹائم ٹریول کے گرد گھومتی ہے۔

اے گڈ ائیر (2006)

یہ ہلکی پھلکی رومانوی فلم ہے / اسکرین شاٹ
یہ ہلکی پھلکی رومانوی فلم ہے / اسکرین شاٹ

یہ ہلکی پھلکی رومانوی فلم جنوبی فرانس کے خوبصورت ترین مقامات کی سیر کراتی ہے۔

درحقیقت اس فلم کو دیکھ کر نہ صرف فرانس جانے کی خواہش بڑھتی ہے بلکہ اس کی کہانی زندگی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

دی بیچ (2000)

فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہوئی تھی / اسکرین شاٹ
فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

یہ فلم تھائی لینڈ کی خوبصورتی ظاہر کرتی ہے جس میں لیونارڈو ڈی کیپریو نے مرکزی کردار ادا کیا۔

اس فلم میں تھائی لینڈ کے متعدد جزائر کو دکھایا گیا ہے جن کے نظارے وہاں جانے پر اکساتے ہیں۔

ٹریکس (2013)

دنیا گھومنے پر مجبور کر دینے والی بہترین فلمیں

یہ فلم ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو مغربی آسٹریلیا کے صحراؤں کی ٹریکنگ پر نکلتی ہے۔

اس سفر میں اس کے ساتھ ایک کتا اور 4 اونٹ ہوتے ہیں اور یہ ایک حقیقی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں آسٹریلیا کے چند خوبصورت مقامات کو دکھایا گیا ہے۔

The Bucket List (2007)

یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ
یہ فلم 2007 میں ریلیز ہوئی تھی / اسکرین شاٹ

یہ 2 ایسے افراد کی کہانی بیان کرتی ہے جو بہت زیادہ بیمار ہوتے ہیں اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ 6 ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

جس کے بعد وہ زندگی کو کھوجنے نکلتے ہیں اور ان سرگرمیوں کی فہرست مرتب کرتے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کی تھیں۔

Under the sun of Tuscan (2003)

یہ فلم اٹلی کے دیہی علاقوں کے گرد گھومتی ہے / اسکرین شاٹ
یہ فلم اٹلی کے دیہی علاقوں کے گرد گھومتی ہے / اسکرین شاٹ

اٹلی یورپ کا ایک خوبصورت ملک ہے اور اس فلم میں اس کے دیہی مقامات کو دکھایا گیا ہے۔

خوبصورت مقامات کے ساتھ ساتھ اطالوی طرز زندگی اور فلم کی دل کو چھو لینے والی کہانی آپ کو ضرور پسند آئے گی۔

مزید خبریں :