Time 26 ستمبر ، 2023
پاکستان

اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا جنون تھا، نواز شریف کو شکایتیں لگاتے تھے: مفتاح اسماعیل

اِس وقت ملک میں نئی جماعت کی گنجائش موجود ہے کیونکہ پہلے سے موجود سیاسی جماعتیں ڈيلیور نہيں کرپائيں: سابق وزیر خزانہ— فوٹو: فائل
اِس وقت ملک میں نئی جماعت کی گنجائش موجود ہے کیونکہ پہلے سے موجود سیاسی جماعتیں ڈيلیور نہيں کرپائيں: سابق وزیر خزانہ— فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے بعد مفتاح اسماعیل نے بھی نئی پارٹی کا اشارہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ اِس وقت ملک میں نئی جماعت کی گنجائش موجود ہے کیونکہ پہلے سے موجود سیاسی جماعتیں ڈيلیور نہيں کرپائيں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے اور پھر شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

ان کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈار نے میرے خلاف ٹی وی پروگرامز کروائے، بیانات جاری کروائے کیونکہ انہيں وزیر بننے کا جنون تھا۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ اسحاق ڈار میرے کالمز اور ٹی وی پرو گرامز میں کی گئی گفتگو پر نواز شریف کو شکایتیں لگاتے تھے۔

مزید خبریں :