27 ستمبر ، 2023
کراچی شہر کے ساحلی علاقوں میں عجیب سی بدبو محسوس کیے جانے سے متعلق ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر معظم خان کا کہنا ہے کہ یہ بدبو زیر آب اگنے والے ایک پودے فائٹو فلیکٹن کی وجہ سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زیر آب یہ پودے سال میں بڑی تعداد میں اگتے ہیں اور ان کے مرنے یا سڑنے کی وجہ سے بدبو محسوس کی جاتی ہے۔
معظم خان کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں محسوس کی جانے والی بدبو آبی پودے فائٹوفلیکٹن کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ سلسلہ ہر سال مون سون کے خاتمے کے فوری بعد ہوتا ہے، کیونکہ مون سون کے بعد شہر میں فضا کی سمت تبدیل ہوتی ہے۔