28 ستمبر ، 2023
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جائیداد کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جائیداد کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے عدالتی وقت کے ضیاع پر وکیل غلام فرید کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ بے بنیاد اور فضول مقدمہ بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا، عدالت عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کرتی ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار نے ماضی میں بھی بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بازی کی جس پر انہیں جرمانہ ہوا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کی جائے، ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فورم موجود ہے۔
یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے بھی فضول مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو 2 لاکھ روپے جرجانہ کیا تھا۔