Time 28 ستمبر ، 2023
کھیل

ایشین گیمز: ایتھلیٹکس فیڈریشن نے دونوں خواتین ایتھلیٹس کو چین جانیکی اجازت دیدی

دونوں پلیئرز کل ایتھلیٹکس کے ایونٹ میں شرکت کیلئے دستیاب ہوں گی__فوٹو: فائل
دونوں پلیئرز کل ایتھلیٹکس کے ایونٹ میں شرکت کیلئے دستیاب ہوں گی__فوٹو: فائل

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج نہ ملنے کی بنیاد پر ایشین گیمز میں شرکت کیلئے روکے جانے والی دونوں خواتین ایتھلیٹس کو چین جانے کی اجازت دے دی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مشاورت کے بعد عروج کرن اور صاحب اسرا کو ایونٹ میں شرکت کا گرین سگنل مل گیا۔

دونوں پلیئرز کل ایتھلیٹکس کے ایونٹ میں شرکت کیلئے دستیاب ہوں گی۔

صاحب اسرا کو ایشین گیمز میں 400 میٹرز جبکہ عروج کرن کو 100 میٹرز کے مقابلوں میں شرکت کرنی ہے ، اس سے قبل دونوں کو منگل کی شام اسلام آباد سے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں روانگی سے روک دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :