Time 28 ستمبر ، 2023
پاکستان

منی لانڈرنگ تحقیقات: کار شوروم مالکان سے بیرون ملک سےگاڑیاں منگوانےکا مکمل ریکارڈ طلب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  نے ٹریڈبیس منی لانڈرنگ تحقیقات میں کار شوروم مالکان سے بیرون ملک سےگاڑیاں منگوانےکا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایف آئی اےکمرشل بینکنگ سرکل نےکراچی کے 22 کار شوروم مالکان کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں بیرون ملک سے گاڑیاں منگوانےکا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیر قانونی ایکسچینج  ہنڈی ڈیلرز بیرون ملک سےگاڑیوں کی خریداری میں بھی ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سےکار شوروم مالکان سے یکم جنوری 2021 سے آج تک کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق نوٹس میں سوال کیا گیا ہےکہ کار کی خریداری کے لیے بیرون ملک پیسےکیسے بھجوائے جاتے ہیں؟ گاڑیاں کیسے اور کس کے نام پر منگوائی گئیں؟ اس حوالے سے مکمل درآمدی دستاویزات اور متعلقہ کاغذات لائیں جائیں۔

نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔

16 نوٹس خالد بن ولیدروڈ، 4 کلفٹن اور 2 نوٹس شارع فیصل کے شورومزکو جاری کیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :