Time 28 ستمبر ، 2023
جرائم

کراچی: ایل ای ڈی لائٹس اور موبائل فون کی آڑ میں حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2 تاجر گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 7 لاکھ 65 ہزار 470 چینی یوآن حوالے کے شواہد ملے ہیں: ترجمان ایف آئی اے/ فوٹو جیونیوز
ملزمان کے قبضے سے 7 لاکھ 65 ہزار 470 چینی یوآن حوالے کے شواہد ملے ہیں: ترجمان ایف آئی اے/ فوٹو جیونیوز

کراچی: ایل ای ڈی لائٹس اور موبائل فون کی آڑ میں حوالہ  ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2 تاجروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے صدر کے پیراڈائز سینٹر میں چھاپہ مار کر دونوں تاجروں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ریکارڈ ضبط کر لیا۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بلوچ نے بتایا کہ 2 تاجروں محمد سلمان اور محمد یاسین کو حوالہ ہنڈی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 7 لاکھ 65 ہزار 470 چینی یوآن حوالے کے شواہد ملے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق لاہور کا شہزاد عرف سام بھائی نامی تاجر ملزمان کو چینی کرنسی فراہم کرتا تھا، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں چینی یوآن اور غیر ملکی کرنسی کی ترسیل کے شواہد ملے ہیں، ملزمان نے یکم جنوری سے 8 اگست تک 75 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی کی اور رقم مختلف ممالک کی الیکٹرانک مصنوعات کی خرید و فروخت کے عوض بھیجی گئیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید خبریں :