بھارتی اداکار کی تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی، خاتون ہلاک

فوٹو:  ناگا بھوشن ایس ایس فائل
فوٹو:  ناگا بھوشن ایس ایس فائل

بھارتی کنڑ فلموں کے اداکار ناگا بھوشن ایس ایس کی کار سے مبینہ طور پر خاتون ہلاک ہو گئیں جبکہ ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق 30 ستمبر کی رات کو اداکار ناگا بھوشن کی گاڑی جسے وہ مبینہ طور پر خود چلا رہے تھے  بنگلورو میں فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے ایک جوڑے پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون اور اُن کے 58 سالہ شوہر شدید زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد زخمی جوڑے کو نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ  شوہر کا علاج جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار بھوشن کو گرفتار کرلیا،  اداکار گاڑی ضرورت سے زیادہ تیز چلا رہے تھے۔

واضح رہے کہ اداکار ناگا بھوشن نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہیں زیادہ تر مزاحیہ کردار نبھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید خبریں :