03 اکتوبر ، 2023
خیبرپختونخوا میں رواں سال 3 ہزار 911 افغان مہاجرین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال597 افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے، 6 لاکھ 48 ہزار 968 افغان مہاجرین کے پاس پی او آر کارڈ ہیں۔
دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک بھر میں 8 لاکھ 40 ہزار جبکہ پورے خیبر پختونخوا میں 3 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین کے پاس افغان شہریت کےکارڈ ہیں۔
دستاویز کے مطابق امارات اسلامی حکومت قیام کے بعد افغان مہاجرین کی آمد میں اضافہ ہوا، غیر قانونی مقیم افغانوں میں 51 فیصد خیبر پختونخوا میں رہائش پزیر ہیں۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کی 105 مساجد میں افغان مہاجرین بطور پیش امام ہیں۔
کمشنرافغان کمشنریٹ عباس خان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں 7 لاکھ 75 ہزار غیرقانونی طور پر مہاجرین داخل ہوئے، ملک بھرمیں 13 لاکھ افغان مہاجرین کے پاس پی او آرکارڈہیں۔