آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت مل گئی

فیصلے سے آئی ٹی کمپنیاں بیرون ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کرسکیں گی، نگران وزیر آئی ٹی--فوٹو: فائل
فیصلے سے آئی ٹی کمپنیاں بیرون ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کرسکیں گی، نگران وزیر آئی ٹی--فوٹو: فائل

پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت مل گئی۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل اجلاس میں آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیصلے سے آئی ٹی کمپنیاں بیرون ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کرسکیں گی۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کا موجودہ حجم 2.6 ارب ڈالرز سے 4 ارب ڈالرز سے تجاوز کر سکتا ہے، اس سے پہلے آئی ٹی کمپنیوں کو صرف 35 فیصد تک ڈالرز رکھنے کی اجازت تھی۔

نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پابندی کے باعث متعدد کمپنیوں نے بیرون ممالک اپنے اکاؤنٹ کھول رکھے تھے۔

مزید خبریں :