16 جنوری ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے الگ الگ ملاقات کی۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے پہلے ایوان صدر گئے اور صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں موجودہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم واپس وزیر اعظم ہاوٴس آگئے اور حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ذرائع کے مطابق جنرل خالدشمیم وائیں نے بھی ایوان صدر جا کر صدر زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی صورت حال اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔مختصرسرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل خالد شمیم وائیں کی صدر سے ملاقات میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔