Time 06 اکتوبر ، 2023
پاکستان

نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب جائیں گے، عرفان صدیقی

نوازشریف عمرہ ادا کرنے کے بعد دبئی جائیں گے اوردبئی سے پاکستان روانہ ہونگے: رہنما ن لیگ— فوٹو:فائل
نوازشریف عمرہ ادا کرنے کے بعد دبئی جائیں گے اوردبئی سے پاکستان روانہ ہونگے: رہنما ن لیگ— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا  ہے کہ نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔

لندن میں سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ آج نوازشریف کا دفتر میں الوداعی دن تھا، انہوں نے کارکنوں سے ملاقات کی اور ساتھ میں کھانا بھی کھایا۔

ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ نوازشریف عمرہ ادا کرنے کے بعد دبئی جائیں گے اوردبئی سے پاکستان روانہ ہونگے۔

مزید خبریں :