جرائم

اسلام آباد: وزارت اطلاعات کی خاتون افسر کے گھر مبینہ ڈکیتی، 10 تولہ سونا اور نقدی چوری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں  تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں وزارت اطلاعات کی خاتون افسر کے گھر مبینہ ڈکیتی میں ڈاکو  گھر سے 10 تولے سونا اور 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ لوہی بھیر میں 3 اکتوبر کو ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکو خود کو ایف آئی اے اہلکار بتا کر گھر میں تلاشی کے بہانے داخل ہوئے اور 10 تولے سونا اور 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

وزارت اطلاعات کی خاتون افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر میں موجود لیپ ٹاپس، پرفیومز، کاسمیٹکس وغیرہ بھی لے گئے۔

متاثرہ خاتون افسر کے مطابق تھانہ لوہی بھیر پولیس کو 32 تولہ سونا ڈکیتی کی درخواست دی گئی ہے لیکن  پولیس نے ایف آئی آر میں صرف 10 تولہ سونا لکھا۔

مزید خبریں :