پاکستان
Time 09 اکتوبر ، 2023

اساتذہ کی کمی ہے، کوئی استاد الیکشن ڈیوٹی پر نہیں جائے گا: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

یہ نہیں ہو سکتا طلبہ بیٹھے رہیں اور اساتذہ الیکشن ڈیوٹیاں کریں، محسن نقوی— فوٹو:فائل
یہ نہیں ہو سکتا طلبہ بیٹھے رہیں اور اساتذہ الیکشن ڈیوٹیاں کریں، محسن نقوی— فوٹو:فائل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے، کوئی استاد الیکشن ڈیوٹی پر نہیں جائے گا، الیکشن ڈیوٹی پر پوچھے بغیر بھیجا تو کارروائی ہوگی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پائلٹ سیکنڈری اسکول وحدت روڈ اور سروسز اسپتال کا دورہ کیا۔ 

طلبہ کی شکایات پر انہوں نے اسپیڈو بس میں رعایتی سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے، کوئی استاد الیکشن ڈیوٹی پر نہیں جائے گا، الیکشن ڈیوٹی پر پوچھے بغیر بھیجا تو کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ نہیں ہو سکتا طلبہ بیٹھے رہیں اور اساتذہ الیکشن ڈیوٹیاں کریں۔

محسن نقوی نے سروسز اسپتال کا بھی دورِہ کیا اور ناقص کارکردگی پر ایم ایس کی سرزنش کی۔ مریضوں کی جانب سے ٹیسٹ باہر سے کروانے کی شکایات پر نگران وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیب موجود ہونے کے باوجود باہر سے کیوں ٹیسٹ ہو رہے ہیں؟ 

محسن نقوی نے معاملے کی انکوائری کے لیے اسپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ثابت ہوگیا ڈاکٹر من پسند لیب میں ٹیسٹ کے لیے بھج رہے ہیں تو کارروائی ہو گی۔

مزید خبریں :