Time 11 اکتوبر ، 2023
پاکستان

ملک میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت بارشوں اور برفباری کا امکان

مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 16سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے/ فائل فوٹو
مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 16سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے/ فائل فوٹو

ملک میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہو رہا ہے جس سے ملک بھر میں بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 16سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔

جواد میمن کے مطابق اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جب کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشیں ہوسکتی ہے، جنوبی سندھ میں بھی سسٹم کے کچھ اثرات رہیں گے جس کے باعث کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

موسم سرما میں معمول یا معمول سے زائد بارشوں کا امکان

جواد میمن نے مزید بتایا کہ دوسرا مغربی ہواؤں کا سسٹم موسم سرما میں ملک پر اثرانداز ہوگا جس دوران معمول یا معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں :