Time 12 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پروسیجر ایکٹ فیصلے میں عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا: اعظم نذیر

پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ قانون سازی کے بعد نواز شریف اور دیگر لوگ جنہیں تاحیات نا اہل کیا وہ اہل ہیں: سابق وزیر قانون/ فائل فوٹو
پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ قانون سازی کے بعد نواز شریف اور دیگر لوگ جنہیں تاحیات نا اہل کیا وہ اہل ہیں: سابق وزیر قانون/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے میں عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ2017 میں 5 سال کی نااہلی سے متعلق ترمیم ہوئی، قانون کہتا ہےجہاں آئین کچھ نہ ہو تو قانون سازی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن ایکٹ قانون سازی کے بعد نواز شریف اور دیگر لوگ جنہیں تاحیات نا اہل کیا وہ اہل ہیں، نواز شریف اب اس قانون سازی کے تناظر میں اہل ہیں۔

سابق وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کا بہت اچھا فیصلہ دیا ہے، عدالت نے پارلیمنٹ کی قانون سازی کی طاقت کو تسلیم کیا ہے، عدالتی فیصلے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ ے مزید کہاکہ ہم بطور بار نمائندہ اور پارلیمنٹ کاحصہ ہونے کے ناطےججز تعیناتی کامطالبہ کرتے ہیں، سپریم کورٹ کےساتھ سندھ، پشاور اور لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی آسامیاں خالی ہیں لہٰذا تمام ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی ہونی چاہئیں۔

مزید خبریں :