14 اکتوبر ، 2023
بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹرز بھی میچ کے ٹکٹوں کی فرمائشوں سے تنگ آگئے۔
ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بعد بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو نے بھی ٹکٹوں کے لیے فرمائش نہ کرنے کی درخواست کر دی۔
سوریا کمار یادیو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا بھائی لوگ! گھر میں اچھے اچھے ٹی وی ہیں سب کے، انجوائے کرو اور اے سی میں بیٹھ کر میچ دیکھو، ٹکٹوں کی درخواست اب اور نہیں پلیز۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں ٹکٹوں کی مانگ کو پاک بھارت میچ سے بڑھ کر چیلنج قرار دیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج احمد آباد کے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی اور نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹوں کی مانگ بہت زیادہ ہے۔