Time 16 اکتوبر ، 2023
پاکستان

عمران خان کو جیل ٹرائل کیخلاف ہائیکورٹ سے ریلیف نہ مل سکا، درخواست واپس بھجوا دی

سکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے، پھر بھی جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں: اسلام آبا ہائیکورٹ — فوٹو فائل
سکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے، پھر بھی جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں: اسلام آبا ہائیکورٹ — فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹانے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات کا اظہار کرچکے ہیں، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی، جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو پٹیشنر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔


مزید خبریں :