15 اکتوبر ، 2023
سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کی بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے جس پر چند روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دوسری جانب سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔