12 جنوری ، 2013
اسلام آباد … حکومت نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، کوکنگ آئل اور چینی کی قیمت میں 2 سے 3 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 152 سے بڑھ کر 155 روپے، گھی 2 روپے اضافے کے بعد 136 سے 138 روپے فی کلو اور چینی کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کر دیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔