’مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے‘، معروف میک اپ برانڈ کی بانی نے اسرائیلی خاتون کو چپ کرادیا

ہدا قطان نے سوشل میڈیا پر اپنی 40 ویں سالگرہ کی سیلیبریشن کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں/فوٹوفائل
ہدا قطان نے سوشل میڈیا پر اپنی 40 ویں سالگرہ کی سیلیبریشن کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں/فوٹوفائل

معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ کی بانی اور عراقی نژاد امریکی خاتون ہدیٰ قطان نے غزہ کی حمایت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دھمکی دینے والی اسرائیلی خاتون کو جھاڑ پلادی۔

ہدا قطان نے سوشل میڈیا پر اپنی 40 ویں سالگرہ کی سیلیبریشن کی تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں مداحوں نے مبارکباد پیش کی وہیں غزہ کی حمایت پر اسرائیلیوں نے ان پر تنقیدی تبصرے شروع کردیے  حتیٰ کہ ایک خاتون نے میک اپ آرٹسٹ کو غزہ کی حمایت کرنے پر دھمکی بھی دے ڈالی۔

اسرائیلی خاتون نے ہدیٰ قطان کی تصاویر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ مجھے نہیں پتا کہ آپ نے غور کیا یا نہیں لیکن اسرائیل میں آپ کو اور آپ کے پراڈکٹس کو پسند کیا جاتا ہے اسرائیلی آپ کے پراڈکٹس خریدتے بھی ہیں لیکن آپ غزہ کی حمایت کررہی ہیں، اگر آپ نے یہ جاری رکھا تو اسرائیلی آپ کے پراڈکٹس خریدنا چھوڑدیں گے چاہے پھر وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں‘۔

اسرائیلی خاتون نے لکھا کہ یہ آپ کیلئے شرم کی بات ہے کیوں کہ اسرائیلیوں کی بڑی تعداد آپ کے پراڈکٹس کی خریدار ہے اور غزہ کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ وہ آپ کے پراڈکٹس خرید سکیں کیوں کہ وہ ہتھیار خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

اسرائیلی خاتون کی طویل دھمکی بھری پوسٹ پر ہدیٰ قطان نے جواباً لکھا کہ’ مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے ‘۔

مزید خبریں :