’ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہوں‘، ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں

انسٹا اسٹوری پر ثنا خان نے فلسطین کے حق میں اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی/ فائل فوٹو
 انسٹا اسٹوری پر ثنا خان نے فلسطین کے حق میں اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی/ فائل فوٹو

بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھادی۔

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستان اور ترک اداکاروں سمیت بھارت کے کئی اداکار بھی آواز اٹھاچکے ہیں جن میں سونم کپور ،گوہر خان اور سوارا بھاسکر کی جانب سے فلسطین کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

 جس کے بعد صارفین ثنا خان کی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پیغام کے منتظر تھے اور جب ایسا نہ ہوا تو صارفین کی جانب سے سابقہ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

تاہم  اب انسٹا اسٹوری پر ثنا خان نے فلسطین کے حق میں اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

 انسٹاگرام اسٹوری پر  ثنا خان نے فلسطین کے ایک معصوم بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بے رحم اور  بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں،  پریشان نہ ہوں  آپ سب نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے’۔

’ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہوں‘، ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں

ثنا خان کی دوسری اسٹوری میں درج تھا کہ میں کل بھی فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی فلسطین کے ساتھ ہوں اور کل بھی رہوں گی

’ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہوں‘، ثنا خان بھی اسرائیلی جارحیت پر بول پڑیں


مزید خبریں :