نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل آج دبئی میں مصروف دن گزارا

نواز شریف کا پاکستان میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کے علاوہ پارٹی قیادت سے بھی مسلسل رابطہ ہے— فوٹو: رپورٹر
نواز شریف کا پاکستان میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کے علاوہ پارٹی قیادت سے بھی مسلسل رابطہ ہے— فوٹو: رپورٹر

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل آج دبئی میں مصروف دن گزارا۔

نواز شریف نے چار مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں حسین نواز اور میاں ناصر جنجوعہ بھی شریک تھے۔

میاں ناصر جنجوعہ گزشتہ روز نواز شریف کے ساتھ ہی جدہ سے دبئی پہنچے تھے۔

ملاقاتیں اسحاق ڈار کے بیٹے حسنین ڈار کے آفس میں ہوئیں جبکہ نواز شریف نے نماز جمعہ مقامی مسجد میں ادا کی۔

نواز شریف کا پاکستان میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کے علاوہ پارٹی قیادت سے بھی مسلسل رابطہ ہے۔

نواز شریف کی آج تین مزید ملاقاتیں شیڈول ہیں، وہ میٹنگز میں شرکت کے بعد نواز شریف کی ایمریٹس ہل واپس پہنچ گئے۔

مزید خبریں :