22 اکتوبر ، 2023
اسرائیل کے طیاروں کی بمباری میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابو ندا شہید ہوگئیں۔
غزہ میں اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں 266 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 651 ہوگئی۔
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں میں 117 بچےشامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 14 ہزار 245 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
20 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری میں غزہ کی معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابو ندا بھی شہید ہوگئیں۔
32 سالہ حبا ابو ندا نے ’آکسیجن از ناٹ فار دا ڈیڈ‘ نامی ناول لکھا تھا۔
انہوں نے شہادت سے ایک روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اورہم سچے ہیں۔