25 اکتوبر ، 2023
اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے کہا کہ بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اشتہاری شہباز گِل کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہباز گِل جب بھی نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں۔