16 جنوری ، 2012
اسلام آباد…جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مشورہ دیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل اور نئے الیکشن کرائیں۔قاضی حسین احمد نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا کہ یہ سال الیکشن کا ہے اور موجودہ صورت حال ملکی مفاد میں نہیں، اداروں میں تصادم سے گریز کرنا چاہیے۔ قاضی حسین احمد کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ حکمران اتحاد اور پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔