پاکستان
Time 25 اکتوبر ، 2023

امارت اسلامی نے فتویٰ جاری کیا پاکستان میں حملہ جہاد نہیں: افغان قونصل جنرل

افغان مہاجرین سے متعلق پاکستان کے فیصلہ پر اعتراض نہیں لیکن افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے مناسب طریقہ کار اپنانا ہوگا: محب اللہ شاکر— فوٹو:فائل
 افغان مہاجرین سے متعلق پاکستان کے فیصلہ پر اعتراض نہیں لیکن افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے مناسب طریقہ کار اپنانا ہوگا: محب اللہ شاکر— فوٹو:فائل 

پشاور میں افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ امارت اسلامی نے فتویٰ جاری کیا کہ پاکستان میں حملہ جہاد نہیں۔

جیونیوز سےگفتگو میں قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکرکا کہنا تھاکہ اشرف غنی دور میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لوگ افغانستان گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی نے فتویٰ جاری کیا کہ پاکستان میں حملہ جہاد نہیں جبکہ افغان وزیردفاع نے واضح کیا کہ پاکستان پر حملےجہاد نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ واضح کرنا چاہتے ہیں افغانستان سے پاکستان کے خلاف کوئی اقدام نہیں ہوگا، افغان مہاجرین سے متعلق پاکستان کے فیصلہ پر اعتراض نہیں لیکن افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے مناسب طریقہ کار اپنانا ہوگا۔

افغان قونصل جنرل کا کہناتھاکہ معاملات سمیٹنے کیلئے مہاجرین کو وقت دیا جائے تو بہتر ہوگا، واپس جانے والے افغانوں کیلئے ابتدائی امداد کا بندوبست کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہے لوگ اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا پہلا مرحلہ یقیناً سخت ہے۔

مزید خبریں :