مشہور امریکی فوڈ چین کی لاپرواہی، چپس سے سگریٹ نکل آیا

فوڈ چین کی غفلت اور صفائی کی ناقص صورتحال پر خاتون اس وقت دنگ رہ گئیں/ فوٹو سوشل میڈیا
فوڈ چین کی غفلت اور صفائی کی ناقص صورتحال پر خاتون اس وقت دنگ رہ گئیں/ فوٹو سوشل میڈیا

برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے بچے کیلئے دنیا بھر میں مشہور امریکی فوڈ چین سے ہیپی میل کی ڈیل خریدی جس میں استعمال شدہ سگریٹ اور اس کی راکھ دیکھ کر بچے کی والدہ حیران رہ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے بچے کے ساتھ مشہور فوڈ چین میں کھانے پینے کیلئے گئی جہاں اس نے ایک سالہ بچہ کیلئے ہیپی میل خریدا۔

بتایا جارہا ہے کہ فوڈ چین کی غفلت اور صفائی کی ناقص صورتحال پر خاتون اس وقت دنگ رہ گئیں جب انہوں نے استعمال شدہ سگریٹ اور اس کی راکھ کو کھانے کے ڈبے میں پایا۔

غصے سے بھری ماں نے تمام تر تفصیلات کو سوشل میڈیا پر بتایا کہ فوڈ چین ہیپی میل میں کھلونا رکھنا بھول گئی اور دیکھو اس کا ذائقہ بڑھانے کیلئے سگریٹ کا بچا ہوا ٹکڑا اور اس کی راکھ شامل کی گئی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ اس نے فوڈ چین سے رابطہ کرکے شکایت کرنے کی بھی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے بدتمیزی سے بات کرتے ہوئے فون کاٹ دیا۔

خاتون کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فوڈ چین کے کھانے کے معیار اور صفائی کی ناقص صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :