پاکستان
13 جنوری ، 2013

ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں کوئٹہ کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے،فاروق ستار

 ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں کوئٹہ کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے،فاروق ستار

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینیر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ صدرآصف علی زرداری سانحہ کوئٹہ کا نوٹس لیں اور میتوں کے ہمراہ مظاہرین کے مطالبا ت کو تسلیم کیا جائے۔ کراچی میں لال قلعہ گراوٴنڈ میں سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والوں کی ایم کیو ایم کی جانب سے قرآن خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کو دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا ہے اور کوئٹہ میں میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ طاقتورنے کمزور کو غلام بنا رکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے ہاتھ جوڑ کرکہتا ہوں کہ کوئٹہ کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر وزیراعظم کو صرف الفاظوں سے نہیں عملی اقدامات سے معاملے کو حل کرنا ہوگا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہزارہ برادری کے لوگ حکومت کی نااہلی کا شکار ہیں۔

مزید خبریں :