پاکستان
13 جنوری ، 2013

طاہر القادری کے مطالبات غیر جمہوری ہیں،میاں افتخار

طاہر القادری کے مطالبات غیر جمہوری ہیں،میاں افتخار

پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ طاہر القادری کا کام جمہوری ہے مگر ان کے مطالبات غیر جمہوری ہیں۔ بلور ہاوٴس پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے میاں افتخار نے کہا کہ جب انتخابات کے حوالے سے قانون سازی ہورہی تھی اس وقت طاہرالقادری کہاں تھے؟ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف صرف شمالی وزیرستان میں نہیں، پورے ملک اور خطے بھر میں ہونی چاہئے،انہوں نے بتایا کہ طالبان سے مذاکرت کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، متفقہ لائحہ عمل طے پاگیا تو صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو اعتماد میں لیا جائے گا، میاں افتخار کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہماری پہلی ترجیح ہے، مذاکرات سے مسائل حل نہ ہوئے تو دیگر آپشن کھلے ہیں۔

مزید خبریں :