پاکستان
Time 27 اکتوبر ، 2023

وفاقی پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑنے آئے کسٹم حکام اور اہلکاروں کو ہی جیل بھیج دیا

اسلام آباد میں  کسٹم انٹیلی جنس انسپکٹر اور وفاقی پولیس آمنے سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑنے کیلئے آئے کسٹم حکام اور اہلکاروں کو حوالات بھیج دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے آئی جی اسلام آباد کے پرسنل اسٹاف آفیسر ( پی ایس او) ڈی ایس پی نجیب شاہ کی گاڑی روکی تھی،وہ نجیب شاہ کی نان کسٹم پیڈ گاڑی تحویل میں لینا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق کسٹم کی دو گاڑیاں،ایک انسپکٹر، 5 جواں نان کسٹم پیڈ گاڑی کی ریکی کر رہے تھے، تاہم جی نائن سگنل کے قریب ڈی ایس پی نجیب شاہ کی گاڑی کو روکا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی روکی گئی تو آئی جی اسلام آباد کے پی ایس او نے فون کر کے ایس ایچ او کراچی کمپنی کو بلالیا۔

ذرائع کے مطابق  ایس ایچ او کراچی کمپنی نے پہنچ کر کسٹم حکام کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اکبر ناصر خان نے اپنے پی ایس او کو معطل کر کے انکوائری  اور  کسٹم افسر اور اہلکاروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :