پاکستان
13 جنوری ، 2013

طاہرالقادری چند سو لوگ بھی جمع نہیں کر سکے،سینیٹر پرویز رشید

طاہرالقادری چند سو لوگ بھی جمع نہیں کر سکے،سینیٹر پرویز رشید

لاہور…مسلم لیگ ن کے رہ نماسینیٹر پرویز رشیدکاکہناہے کہ طاہرالقادری لانگ مارچ کی ناکامی کا قصور دوسروں پر ڈال رہے ہیں،وہ چند سو لوگ بھی جمع نہیں کر سکے،ان کے الزامات دراصل مایوسی اور خفت کو مٹانے کی کوشش ہے ۔لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کی گئی،انہیں پورا موقع دیا گیا کہ وہ جتنے چاہیں لوگ اکٹھے کرلیں،لیکن وہ چند سو لوگ بھی جمع نہیں کر سکے،سینیٹر پرویز رشید کاکہناتھاکہ طاہرالقادری کے الزامات دراصل ان کی مایوسی اور خفت کو ظاہر کرتے ہیں،وہ خودتو بْلٹ پروف گاڑی میں سوار ہیں لیکن ان کے عقیدت مند اللہ کے رحم وکرم پر ہیں۔

مزید خبریں :