چین کا دنگ کر دینے والا منصوبہ

چینگدو سائنس فکشن میوزیم / فوٹو بشکریہ Arch-Exist
چینگدو سائنس فکشن میوزیم / فوٹو بشکریہ Arch-Exist

چین ایسا ملک ہے جس کے تعمیراتی منصوبے اکثر دنیا کو دنگ کر دیتے ہیں۔

اب ایسا ہی ایک نیا منصوبہ چین میں مکمل کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔

دیکھنے میں یہ ایلین اسپیس شپ لگتا ہے مگر یہ چینگدو سائنس فکشن میوزیم ہے، جو ایک جھیل میں تیرتا ہوا نظر آتا ہے۔

صوبہ سیچوان کے صدر مقام میں تعمیر ہونے والا یہ میوزیم ہر زاویے سے مختلف نظر آتا ہے۔

اسے ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے مطابق ہر پہلو سے یہ ہمیشہ مختلف نظر آتا ہے اور لوگوں کو غیر معمولی محسوس ہوتا ہے۔

مگر ڈیزائن سے زیادہ دنگ کر دینے والی حقیقت اس کی تعمیر کا دورانیہ ہے۔

اس منصوبے کی تعمیر 12 ماہ میں مکمل کی گئی / فوٹو بشکریہ Arch-Exist
اس منصوبے کی تعمیر 12 ماہ میں مکمل کی گئی / فوٹو بشکریہ Arch-Exist

سڈنی اوپیرا ہاؤس سے 3 گنا بڑا یہ میوزیم جتنی کم مدت میں تعمیر کیا گیا، وہ حیران کن ہے۔

2022 میں 81 ویں عالمی سائنس فکشن کنونشن کے لیے اس میوزیم کو تعمیر کرنے کی منطوری دی گئی تھی۔

59 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس طرح کی عمارت کی تعمیر عموماً 4 سے 5 سال میں مکمل ہوتی ہے مگر ڈیزائن سے لے کر عمارت کی تعمیر کو محض 12 ماہ کے اندر مکمل کرلیا گیا۔

اسے سالانہ ساننس فکشن کنونشن کے لیے تعمیر کیا گیا / فوٹو بشکریہ Arch-Exist
اسے سالانہ ساننس فکشن کنونشن کے لیے تعمیر کیا گیا / فوٹو بشکریہ Arch-Exist

پراجیکٹ ڈائریکٹر Paulo Flores نے بتایا کہ محدود وقت ہونے کے باوجود یہ ہمارے لیے ڈریم پراجیکٹ تھا۔

اس منصوبے کی تعمیر اور ڈیزائن کرنے کا عمل ایک ساتھ شروع ہوا اور اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

اس کا ڈیزائن منفرد ہے / فوٹو بشکریہ Arch-Exist
اس کا ڈیزائن منفرد ہے / فوٹو بشکریہ Arch-Exist

یہ میوزیم چینگدو کے ضلع Pidu کو فیوچر سٹی بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

یہ میوزیم 18 سے 22 اکتوبر کو ہونے والے سائنس فکشن کنونشن کے موقع پر عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

مزید خبریں :